30 نومبر، 2016، 8:53 AM

یمن کی قومی نجات حکومت کا پہلا اجلاس

یمن کی قومی نجات حکومت کا پہلا اجلاس

یمن کی قومی نجات حکومت کا پہلا اجلاس دارالحکومت صنعا میں منعقد ہوا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی قومی نجات حکومت کا پہلا اجلاس دارالحکومت صنعا میں عبدالعزیز بن حبتور کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ حبتور نے حکومت کے تجویز کردہ وزراء  سے کہا ہے کہ وہ آئندہ چار دنوں میں اپنے اپنے نظریات وزیر اعظم کو پیش کریں۔ ادھریمن میں اقوام متحدہ کے نمائندے ولد شیخ نے کہا ہے کہ یمن کی نئی حکومت کے قیام سے یمن میں صلح کی کوششیں ناکام ہوجائيں گی ۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے نمائندے ولد شیخ یمن  کے معاملے میں سعودی عرب کے ایجنڈے کو یمنی عوام پر مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور وہ یمن میں امن قائم کرنے کے سلسلے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

News ID 1868661

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha